ایرانی قیادت اور عوام پر مکمل اعتماد ہے، پرامن اور مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے: ترجمان دفتر خارجہ
ایران کے موجودہ بحران پر پاکستان کا موقف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ امید ہے ایران موجودہ بحران پر جلد قابو پا لے گا۔ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ایرانی قیادت اور عوام پر مکمل اعتماد ہے۔ پرامن اور مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ غازی خان میں دھی رانی پروگرام کے تحت 118 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی
پاکستان کا ایران کے ساتھ تعلقات
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ تہران میں پاکستان کا سفارتخانہ پاکستانیوں سے رابطے میں ہے اور ان کی مکمل دیکھ بھال کر رہا ہے۔ ایران خطے کا ایک بڑا اور اہم ملک ہے، پاکستان پرامن اور خوشحال ایران دیکھنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کی فضائی حدود مختلف روٹس کیلئے دوبارہ بند، نیا نوٹم جاری
بھارتی بیانات کا ردعمل
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارتی آرمی چیف کے دہشت گرد کیمپوں کے حوالے سے بیانات مسترد کرتا ہے۔ کلبھوشن یادیو کا پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہونا ریکارڈ کا حصہ ہے۔ آسیہ اندرابی کو سزا سنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
پاکستان کے اعلیٰ سطحی رابطے
ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو ٹیلی فون کال کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو فون کیا، دونوں رہنماؤں نے ایران کی موجودہ صورت حال پر بات چیت کی۔ اسحاق ڈار کا ازبکستان اور میانمار کے وزرائے خارجہ اور انڈونیشیا کے وزیر سرمایہ کاری سے بھی رابطہ ہوا۔








