احتساب عدالت: ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، پرویز الہٰی پر فردِ جرم عائد

نیب ریفرنس کی سماعت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے کرپشن کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی و دیگر پر فرد جرم عائد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور:پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف آپریشن، سینکڑوں قابضین بے دخل

احتساب عدالت کی کارروائی

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے نیب ریفرنس پر سماعت کی، سابق وزیراعلی پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان اپنے وکیل عامر سعید راں کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کس نے کروائی؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

فرد جرم اور ملزمان کی جانب سے انکار

احتساب عدالت کے جج نے پرویز الہٰی سمیت تمام ملزمان پر دوران سماعت فرد جرم عائد کی، پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے نیب کے گواہوں کو 29 جنوری کو طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا

نیب کی جانب سے ریفرنس

نیب کی جانب سے پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف گجرات میں ترقیاتی سکیموں میں کرپشن کا ریفرنس عدالت میں دائر کر رکھا ہے۔

ملزمان کا ضمنی ریفرنس

نیب نے دو نئے ملزمان آنے کے بعد ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا، احتساب عدالت نے نیب کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کارروائی 29 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...