لاہور میں خاتون ڈکیت نے لفٹ لینے کے بہانے شہری سے 7لاکھ 80ہزار روپے لوٹ لیے
واقعہ کا خلاصہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہنجروال میں ایک خاتون ڈکیت سرگرم ہو گئی۔ اس نے شہری کو لفٹ لینے کے بہانے روکا اور اسلحہ دکھا کر 7 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی لوٹ لیے۔
یہ بھی پڑھیں: دہرے ٹیکس معاہدوں کی متوازن تشریح کی جائے: سپریم کورٹ
پولیس کی رپورٹ
پولیس کے مطابق ہنجروال کے علاقے میں خاتون ڈاکو نے شہری مختیار سے سات لاکھ 80 ہزار نقدی لوٹ لی۔ متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری مختیار موٹر سائیکل پر کمیٹی کی رقم دینے کے لیے رانا ٹاؤن جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: تیمرگرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ سمیت 2 خوارج ہلاک
ڈکیتی کی تفصیلات
ہنجروال کے علاقے میں خاتون نے لفٹ لینے کا اشارہ کیا۔ جب شہری نے موٹر سائیکل روکی تو خاتون ڈاکو نے اسلحہ کی مدد سے یرغمال بنا لیا۔ خاتون ڈاکو کے ساتھ 15 سال کے دو لڑکے بھی موجود تھے۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات گزشتہ روز ہنجروال کے علاقے میں ہوئی۔ مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔








