گل پلازا کی آتشزدگی میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے: ایڈیشنل آئی جی کراچی
کراچی کے گل پلازا میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے مصروف ترین ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا کی آتشزدگی میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل کا ہر سال 2 بار نئے آئی فونز متعارف کرانے پر غور
آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات
گل پلازا کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک 14 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پیٹرینز ایبک پولو کپ 2024ء میں دو اہم مقابلے
ریسکیو آپریشن کی تازہ ترین صورتحال
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران مزید لاشیں نکل سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی گل پلازا کی آگ 33 گھنٹے گزرنے کے بعد مکمل طور پر بجھا دی گئی، جلی ہوئی عمارت سے مزید 4 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی جبکہ 22 زخمی زیر علاج ہیں۔
فائر فائیٹنگ کی کوششیں
چیف فائر افسر کے مطابق پلازا میں کولنگ کا عمل جاری ہے، کٹر کی مدد سے کھڑکیوں کو کاٹا جا رہا ہے، ہتھوڑوں کی مدد سے دیوار کو بھی گرایا جا رہا ہے۔
پلازا کی تیسری منزل پر پھنسے کسی شخص کی موجودگی کے امکان پر ریسکیو آپریشن میں اتوار کی رات فائر فائٹرز عمارت کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔








