وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
دھند اور ٹریفک حادثات پر افسوس
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مختلف شہروں میں دھند اور دیگر وجوہات پر ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، چین کیا کر رہا ہے اور اس کے لیے کون سا سنہری موقع ہے؟ برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ آگئی۔
سوگوار خاندانوں سے ہمدردی
وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پسرور ڈسکہ روڈ پر ٹرالی الٹنے سے ایک گھر کے 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل
وزیراعلیٰ نے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کی بھی اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر انسانی جان بہت قیمتی ہے۔ روڈز پر احتیاط لازم ہے۔ سپیڈ لمٹ اور دیگر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا ضروری ہے۔








