پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جو روٹ نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

جو روٹ کا شاندار کامیابی

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ نے سابق انگلش کپتان سر الیسٹر کُک سے اہم اعزاز چھین لیا۔ جو روٹ نے پاکستان کے خلاف ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ میں شاندار اننگز کھیلی اور انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: راجپال یادو صحافی کے سوال پر مشتعل، کیمرا چھین کر توڑنے کی کوشش

الیسٹر کُک کا ریکارڈ توڑنا

جیو نیوز کے مطابق روٹ نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اننگز کا 71 واں رن مکمل کیا، جس کے بعد انہوں نے الیسٹر کُک کا 12 ہزار 472 رنز کا ریکارڈ توڑا۔ جو روٹ نے یہ سنگ میل اپنے 147 ویں ٹیسٹ میچ میں عبور کیا۔ واضح رہے کہ الیسٹر کُک نے 161 ٹیسٹ میچز میں 12 ہزار 472 رنز بناکر انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

عالمی ریکارڈ کی حیثیت

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، جنہوں نے 200 ٹیسٹ میچز میں 15 ہزار 921 رنز بنائے تھے۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا ہے، جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار 378 رنز اسکور کیے تھے۔ جنوبی افریقہ کے جیک کیلس نے 13 ہزار 289، بھارت کے راہول ڈریوڈ نے 13 ہزار 288 رنز بنائے تھے۔ جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ان کے 12 ہزار 500 سے زائد رنز ہوگئے ہیں۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...