اٹلی میں سمندری طوفان سے تباہی، پانی ریسٹورنٹس اور گھروں میں داخل، بجلی کا نظام بری طرح متاثر
اٹلی میں سمندری طوفان
روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی۔
یہ بھی پڑھیں: 2027 میں صدی کا طویل ترین سورج گرہن ہوگا
تباہ کن اثرات
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں سمندری طوفان نے سسلی اور سارڈینیا جزائر میں سمندری پانی ریسٹورنٹس اور گھروں میں داخل کردیا ہے۔ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں سڑکیں زیر آب آئی ہیں اور بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ساحلی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد: لندن کے چشم کے ماہر سے شام کے صدر تک
امریکہ میں برفانی طوفان
’’جنگ‘‘ کے مطابق دوسری جانب امریکہ میں شدید برفانی طوفان سے 15 سے 20 کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
حکام کی وارننگ
حکام کا کہنا ہے کہ برفباری سے ٹیکساس سے کیرولائنا اور میساچوسٹس تک دو درجن سے زائد ریاستوں میں شدید برفباری کے باعث سفر، بجلی اور معمولاتِ زندگی متاثر ہوسکتے ہیں۔








