آئی سی سی نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ، بابر اعظم کاراج برقرار

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کا اعلان

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں وہ ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی رینکنگ میں ٹی20 کے بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کس کے نام رہا رواں برس کا نوبل انعام برائے طب؟

ٹی20 رینکنگ کی تفصیلات

پاکستان کے بابر اعظم ٹی20 کی آئی سی سی رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کی بولرز رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا قبضہ برقرار ہے، پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹاپ ٹین بولرز کی فہرست سے باہر ہیں، اُن کا 13واں نمبر ہے۔ بھارت کے ارشدیپ سنگھ 8 درجے ترقی کے بعد ابتدائی 10 بولرز کی فہرست میں شامل ہوکر 9ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آل راؤنڈرز اور ون ڈے رینکنگ

اس فارمیٹ کی آل راؤنڈ رینکنگ میں لیام لونگسٹن پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا 4 درجے ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ ون ڈے کی بیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن بدستور برقرار ہے، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجے ترقی کے بعد 10ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے جبکہ افغانستان کے محمد نبی آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

Categories: کھیل
Tags: ICCODI

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...