پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے دوران گدھوں اور مویشیوں کی تعداد میں اضافہ
آسٹریلوی ٹیم کی آمد
روزنامہ جنگ کے مطابق آسٹریلوی ٹیم بدھ کی صبح لاہور پہنچی، مہمان ٹیم کی آمد کے بعد کپتانوں سلمان علی آغا اور مچل مارش نے سیریز کی چمچاتی ٹرافی کی رونمائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ہاٹ لائن کھلی ہوئی ہے، امید ہے سیز فائر برقرار رہے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
کپتانوں کی پریس کانفرنس
اس موقع پر کپتانوں نے پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو اپنے رول کا علم ہے، ٹیم کی ضرورت کے مطابق رن ریٹ کے مطابق کھیلنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمود اچکزئی اور نواز شریف کے رابطے کا مجھے علم نہیں، رانا ثنا اللہ
پچز اور کھیل کی تیاری
انہوں نے کہا کہ کوشش کی گئی ہے کہ پچز سری لنکا جیسی بنائی جائیں، کھلاڑی اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلے تو سیریز جیت سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا: خواجہ آصف
آسٹریلوی کپتان کی رائے
آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کہا کہ شاہین آفریدی اچھے بولر ہیں، جو ہمارے لیے چیلنجنگ ہیں، سیریز اچھی ہو گی۔ میں اپنے کھیلنے کے حوالے سے آج رات یا کل فیصلہ کروں گا۔
پلاننگ اور چیلنجز
انہوں نے کہا کہ ہم نے پلان کیا ہے، سپنرز پر اٹیک کرنے کی کوشش کریں گے، کنڈیشنز چیلنجنگ ہوں گی، ہمارے پاس ورلڈ کپ سکواڈ کے زیادہ تر کھلاڑی موجود ہیں۔








