امریکا اپنے سیاسی عزائم مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو نہیں بتاتا، ٹرمپ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکا اپنے سیاسی عزائم مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو نہیں بتاتا۔
یہ بھی پڑھیں: بیک ڈور رابطوں کی خبریں جھوٹ ہیں ، نہ ہی ایسی کوئی بات ہے نہ ہی ایسا ممکن ہے ،نعیم حیدر پنجوتھہ
انٹرویو میں گفتگو
انہوں نے یہ بات امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے مذاکرات جاری رکھنا اور نتیجے پر پہنچنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں کمی
مذاکرات کی امیدیں
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ منصوبہ یہ ہے کہ ایران مذاکرات کرے، اور ہم دیکھیں گے کہ کیا کیا جا سکتا ہے۔ بصورت دیگر، ہم یہ دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر ابراہیم حسن مراد نے عالمی امن ثالثی پارلیمنٹ کے قیام کا مطالبہ کر دیا
علاقائی صورت حال
انہوں نے کہا کہ ایک بڑا بحری بیڑا اس خطے کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ایرانی حکام کے ارادے
ایک روز پہلے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی حکام ڈیل کو نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں اور صرف وہی جانتے ہیں کہ کوئی ڈیڈ لائن ہے یا نہیں۔








