علیزے شاہ کی تنازعات کو ہائی لائٹ کر کے توجہ حاصل کرنے کے الزام کی تردید
علیزے شاہ کا انسٹاگرام پر بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) علیزے شاہ نے مختلف تنازعات کو ہائی لائٹ کر کے توجہ حاصل کرنے یا انہیں کیش کروانے کی کوشش کی تردید سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کی۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: شہد کی آڑ میں منشیات دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار
نئے پروجیکٹس کی تفصیلات
حال ہی میں علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے آنے والے نئے پروجیکٹس سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا اور یہ بھی بتایا کہ وہ مسلسل شازیہ منظور اور یاسر نواز کے خلاف کیوں بولتی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا کا بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کی رہائی پر تحفظات کا اظہار
جہاں توجہ حاصل نہیں کی، وہاں سچائی بیان کی
علیزے شاہ نے کہا ہے کہ "مجھے معلوم ہے کہ آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ میں توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک اور ویڈیو پوسٹ کر رہی ہوں، لیکن میں آپ کو اپنے آنے والے ڈراموں کے اسکرپٹس دکھانا چاہتی ہوں تاکہ یہ ثابت کر سکوں کہ میرے پاس کام کی کمی نہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی چیئرمین پی سی بی تقرری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
گزشتہ 5 سال کا تجربہ
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 برسوں میں میرے ساتھ جو کچھ ہوا، اس کے بعد مجھے وقفے کی ضرورت تھی، اسی لیے میں نے ڈراموں سے بریک لیا۔ میرے مینیجر نے مجھے ان واقعات پر بات نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا کیونکہ اس سے میری ساکھ مزید متاثر ہو سکتی تھی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ سب کچھ جان بوجھ کر کیا جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی والوں کے لیے بجلی 4.69 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
یاسر نواز کے خلاف آواز اٹھانا
اداکارہ نے کہا کہ "میں یہ بھی واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے یاسر نواز کے خلاف آواز کیوں اٹھائی، اگر کسی کے ساتھ آپ کا برا تجربہ ہو تو ایک یا دو مرتبہ اس کا ذکر کیا جا سکتا ہے، لیکن آپ گزشتہ 5 برسوں سے مختلف پروگرامز میں میرا نام لے رہے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: کیا موٹرز کے پلانٹ سے 900 کار انجن چوری
شازیہ منظور کے بارے میں بیان
شازیہ منظور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علیزے شاہ نے کہا کہ "جہاں تک شازیہ منظور کا تعلق ہے تو میں نہیں سمجھتی کہ کوئی اپنی غلطی تسلیم کیوں نہیں کرتا۔" انہوں نے گلوکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "میڈم مجھے اس بات پر اعتراض نہیں کہ آپ نے مجھے دھکا دیا، لیکن آپ سٹیج پر دیگر میزبانوں، ماڈلز اور دیگر افراد کے ساتھ بھی یہی رویہ اختیار کرتی رہی ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: 13 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قاری کو سزا سنادی گئی
سوشل میڈیا پر حقیقت بتانا
علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ "اگر آپ شازیہ منظور کو سرچ کریں تو سب سے پہلے جو ویڈیوز سامنے آتی ہیں وہ دوسروں کو دھکا دینے کی کوشش ہوتی ہیں، ویڈیوز پوسٹ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ میں توجہ حاصل کرنا چاہتی ہوں، اگر مجھے توجہ درکار ہوتی تو میں یوٹیوب چینل شروع کر سکتی تھی۔"
مداحوں کی محبت
علیزے شاہ کو حقائق کھل کر بیان کرنے اور سچ بولنے پر مداحوں کی جانب سے بھرپور پزیرائی اور محبت مل رہی ہے。








