پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ہیڈکوارٹرز اور ای وی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح، محفوظ اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ اولین ترجیح ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا افتتاح

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ہیڈکوارٹرز اور ای وی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے الیکٹروبس کے جدید ترین آٹومیٹک واشنگ پلانٹ کا مشاہدہ کیا۔ واشنگ پلانٹ پر آٹو میٹک طریقۂ کار سے الیکٹرو بس کی واشنگ اور ڈرائی کیا جاتا ہے۔ الیکٹروبس کے جدید ترین واشنگ پلانٹ میں ری سائیکلنگ کے ذریعے پانی کو دوبارہ استعمال میں لایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں بڑا اضافہ

چارجنگ اسٹیشن کا مشاہدہ

وزیراعلیٰ مریم نواز نے الیکٹروبسوں کے لئے جدید ترین چارجنگ اسٹیشن کا بھی مشاہدہ کیا۔ یو ٹونگ کمپنی کے جدید ترین 160 کلوواٹ چارجنگ اسٹیشن 105 منٹ میں الیکٹرک بس کو چارج کیا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے گرین الیکٹروبس کے نئے روٹس دریافت کرنے اور الیکٹروبس چارجنگ سسٹم جلد از جلد شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے مسافروں کی تعداد کے پیش نظر مزید بہتر انتظامات کی ہدایت بھی کی، 1500 نئی بسوں کیلئے ٹائم لائن طلب کر لی اور گرین بس پراجیکٹ کے کاربن کریڈٹس کلیم کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار ارباز خان نے خوشبو کے ساتھ اپنی طلاق کی تصدیق کر دی

خصوصی افراد کی معاونت

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سپیشل افراد کی معاونت کرنے والا الیکٹروبس کے عملے کا جذبہ قابل تحسین ہے۔ گرین بس کی لانچنگ سے پنجاب میں رائیڈر شپ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں جلد از جلد میٹرو بس سروس پراجیکٹ کا آغاز کرنے چاہتے ہیں۔ مختلف مقامات پر مسافروں کو انتظار کرنا پڑتا ہے، مزید بسیں بڑھائی جائیں۔ الیکٹروبس کے ذریعے عوام کو آرام دہ سفر کی بہترین سہولت میسر ہے۔ حکومت پنجاب عوام بالخصوص بچوں اور خواتین کی سہولت اور تحفظ کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ سمارٹ ٹریول سسٹم عوام کے لیے آسان، تیز سفری سہولت فراہم کر رہا ہے۔ الیکٹرک بسیں فضائی آلودگی اور سموگ میں کمی کا باعث بن رہی ہیں۔ پنجاب کے عوام کے لئے صاف، محفوظ اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ہسپتالوں میں مانیٹرنگ کے لیے سی ایم ہیلتھ ویجی لینس اسکواڈ قائم، گیسٹروانٹیسٹینولوجی سروسز شروع کرنے کا فیصلہ

سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی بریفنگ

سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کوثر خان نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 1 کروڑ 55 لاکھ سے زائد مسافر الیکٹروبس پر سفر کر چکے ہیں۔ الیکٹروبس پر 38 خواتین اور 15 لاکھ سے زائد طلباء مفت سفر سے مستفید ہو چکے ہیں۔ الیکٹروبس پر تقریباً ساڑھے 7 لاکھ بزرگ اور 3 لاکھ سپیشل افراد بھی مفت سفر کر چکے ہیں۔ ہر الیکٹروبس میں 6 کیمروں سے ڈیجیٹل نگرانی کی جاتی ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے الیکٹروبس کے ہر ڈرائیور کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ پنجاب بھر میں 80 ہزار سے زائد افراد کو ٹی کیش کارڈ جاری ہو چکے ہیں۔ حکومت پنجاب خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے "Empower Her" پراجیکٹ قائم کیا۔

خصوصی مواقع فراہم کرنا

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ای بس اسٹیشنز پر بیوہ اور مطلقہ خواتین کے لیے خصوصی ٹک شاپس قائم کی گئی ہیں۔ خواتین کے لیے محفوظ، باوقار اور خود کفیل کاروباری مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ اسٹیشنز کو کمیونٹی فرینڈلی مقامات میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں اب تک 10 خواتین کو نئے بس سٹاپس پر ٹک شاپس فراہم کی گئی ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے بسوں کی بروقت آمد و رفت یقینی بنائی جا رہی ہے۔ حقیقی وقت کے ڈیٹا کی مدد سے پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ ٹی کیش کارڈ کے ذریعے پنجاب بھر میں کیش لیس اور پیپر لیس سفر ممکن ہوگا۔ ایک ہی سمارٹ کارڈ سے مختلف پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر سفر کی سہولت ملے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...