پیٹ کمنز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبرداری کی وجہ بتا دی۔
کپتان پیٹ کمنز کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبرداری
کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبرداری کی وجہ آئندہ بھرپور ٹیسٹ سیزن کو قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون کانفرنس جاری ہے، جبکہ ہم اسلام آباد میں تماشہ دیکھنے بیٹھے ہیں: مفتاح اسماعیل
دکھ کا اظہار
پیٹ کمنز نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے نہ جانا بڑی بدقسمتی ہے، بہتر بھی محسوس کر رہا تھا لیکن یہ سیٹ بیک ہو گیا۔ میں چند ہفتے آرام کروں گا اور دوبارہ کمر کا اسکین کراؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نمائشی اقدام ہے: امریکا
پاکستان میں میچز کی صورتحال
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آسٹریلیا ٹیم کے میچز اچھے نہیں رہے، کھلاڑی بگ بیش لیگ کے بڑے مقابلوں کے بعد یہ میچز کھیل رہے تھے، کچھ انجری سے واپس آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یمن میں سیاسی ہلچل، وزیر اعظم سالم صالح بن بریک مستعفی
کھلاڑیوں کا مورال
آسٹریلوی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، میری کچھ کھلاڑیوں سے بات ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان پر تشدد؛ سلمان فاروقی کو عدالت پیشی کے بعد تھپڑ پڑ گئے
نئی اسکواڈ کی تشکیل
واضح رہے کہ پیٹ کمنز کی جگہ بین ڈارشیوس کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ورلڈ کپ کا شیڈول
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔








