سانحہ بھاٹی گیٹ کی شفاف تحقیقات کیلئے درخواست پر فریقین سے 3 مارچ کو جواب طلب
لاہور ہائیکورٹ میں اہم پیش رفت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں بھاٹی گیٹ کے قریب ماں اور بیٹی کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو دو تہائی اکثریت پلیٹ میں رکھ کر پیش کی، محمد مالک
عدالت کی جانب سے احکامات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اطلاعات پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کرنے، واقعے کی شفاف چھان بین اور غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس پر عدالت نے فریقین کو 3 مارچ تک جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2026 کے بائیکاٹ کا اعلان
کیس کی سماعت
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی نے کیس کی سماعت کی، دائر درخواست میں پنجاب حکومت، ایل ڈی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر گھر میں استعمال ہونے والی وہ گولی جو دل کی ناکامی کا سبب بن سکتی ہے، نئی تحقیق میں تہلکہ خیز انکشاف
درخواست گزار کا مؤقف
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ انتہائی گنجان آباد علاقے میں مین ہول کو کھلا چھوڑنا سنگین غفلت ہے جبکہ حکومت نے اصل ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے صرف نمائشی اقدامات کیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کو ویزا نہ ملنے کے معاملے پر یو اے ای قونصل جنرل نے بیان جاری کردیا
مین ہول کی چوری کا مسئلہ
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور میں ہر سال 10 ہزار سے زائد مین ہول کے ڈھکن چوری ہو جاتے ہیں، اس کے باوجود مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے، پولیس کی جانب سے سیکشن 322 کے تحت مقدمہ درج کرنا ناکافی ہے کیونکہ ماں اور بیٹی کی ہلاکت محض حادثہ نہیں بلکہ واضح مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
پولیس اور حکومتی نمائندوں کی کارروائیاں
درخواست میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ واقعے کے بعد پولیس اور حکومتی نمائندوں نے متاثرہ خاندان کو ہراساں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواہش ہے بیٹیوں کو میرے جیسا شوہر ملے:بابر علی
جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ
وکیل نے مطالبہ کیا کہ اصل حقائق سامنے لانے اور لواحقین کے لیے معاوضے کے تعین کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جبکہ غفلت کے مرتکب افسران سے 25 کروڑ روپے معاوضہ وصول کر کے متاثرہ خاندان کو دیا جائے، اس کے ساتھ ساتھ غلط معلومات پھیلانے پر وزیر اطلاعات پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیج اداکارہ سجناں چودھری کو غیر اخلاقی ڈانس پرفارمنس پر نوٹس جاری
عدالت کے ریمارکس
سماعت کے دوران جسٹس سید شہباز رضوی نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ مفادِ عامہ سے متعلق ہے اور اس میں وفاقی حکومت کا جواب آنا بھی ضروری ہے۔
نوٹس جاری
عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 مارچ کو جواب طلب کر لیا۔








