علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا
دھرنا کی خبر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا۔
پولیس کی کارروائی
دریں اثنا پی ٹی آئی کے اوکاڑہ سے مقامی رہنما کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ راولپنڈی سے پولیس کے مطابق مہر عبدالستار اوکاڑہ میں درج مقدمات میں اشتہاری ملزم ہیں۔ انہیں اوکاڑہ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔








