بسنت کاجوش: کراچی سے لاہور بسنت منانے جانے والے شہریوں کے لیے فضائی اور ریلوے سفر شدید مہنگا اور مشکل ہو گیا
کراچی سے لاہور: بسنت کی تیاریاں اور سفر کی مشکلات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور بسنت منانے جانے والے شہریوں کے لیے فضائی اور ریلوے سفر شدید مہنگا اور مشکل ہو گیا۔ بسنت کی آمد کے ساتھ ہی کراچی سے لاہور جانے والی پروازوں کے ٹکٹس آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے آلودگی سے نمٹنے کے لیے اینٹی سموگ گنز حاصل کر لیں
پروازوں کے کرائے میں غیر معمولی اضافہ
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے پی آئی اے سمیت دیگر نجی ایئرلائنز نے لاہور جانے والی فلائٹس کے کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ کراچی سے لاہور کے لیے یکطرفہ ٹکٹ کی قیمت 68 ہزار روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ بسنت کے باعث پروازوں پر مسافروں کا دباؤ بڑھنے سے ٹکٹوں کی قیمتوں میں ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی حملے کے بعد ایران کا اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ
سرکاری چھٹی کی وجہ سے مشکلات
5 فروری کی سرکاری چھٹی کے باعث جلد لاہور جانے والے مسافروں کو بھی مہنگے ٹکٹ خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محدود نشستوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ائیرلائنز نے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا سب سے بہترین ایڈکشن، ری ہیبلیٹیشن اینڈ ری ہیب الکوحل ٹریٹمنٹ سنٹر، اسلام آباد پاکستان
ریلوے سفر کی صورتحال
فضائی سفر کے ساتھ ساتھ ریلوے میں بھی صورتحال مختلف نہیں۔ کراچی سے لاہور جانے والی ٹرینوں میں رش بڑھنے کے باعث ٹکٹیں نایاب ہو گئی ہیں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرینوں میں جگہ نہ ملنے پر کئی شہری مہنگا فضائی سفر اختیار کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
شہریوں کی درخواست
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور متعلقہ ادارے فوری نوٹس لیں اور مہنگے ٹکٹ فروخت کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف کارروائی کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔








