یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے چوتھے پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا امتحانی نتیجہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے فورتھ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، پریکٹیکل امتحانات ختم ہونے کے تین دن بعد نتائج جاری کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نظامِ تعلیم طبقاتی تفریق کا شکار ہے، تعلیم فروخت کی جا رہی ہے، ہوشربا فیسوں کے باعث غریب مگر باصلاحیت بچے داخلہ حاصل کرنے سے قاصر ہیں
امتحان میں شرکت اور کامیابی کی شرح
ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق 43 میڈیکل کالجوں کے 5212 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، 4795 پاس جب کہ 415 فیل قرار پائے، کامیابی کی شرح 92.03 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو چھٹی مرتبہ اڈیالہ جیل کے سامنے روک دیا گیا
ٹاپ پوزیشن ہولڈرز
شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یارخان کے سید معیز الحق بخاری نے 1000 /924 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ڈی جی خان میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان کی تابندہ افضل نے 899 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کے ثقلین امداد نے 898 نمبر لے کر ایم بی بی ایس امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
نتائج کی دستیابی
ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق تمام نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔








