خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سے پورا پاکستان متاثر ہورہاہے، وفاقی حکومت آپریشن لانچ کرنا چاہتی ہے تو صوبائی حکومت کو اعتماد میں لے،شفیع جان

دہشتگردی کا اثر

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان خیبرپختونخوا حکومت شفیع جان کا کہنا ہے کہ صوبے میں دہشتگردی سے پورا پاکستان متاثر ہورہاہے، وفاقی حکومت آپریشن لانچ کرنا چاہتی ہے تو صوبائی حکومت کو اعتماد میں لے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سکھ اور ہندو برادری کے لیے خوشخبری، وزیر اعلیٰ نے اہم اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ کا موقف

سما ٹی وی کے پروگرام "ندیم ملک لائیو"میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وزیراعظم کے سامنے خیبرپختونخوا میں آپریشن کا معاملہ رکھا، وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں، فورسز سمیت سب کو بیٹھناچاہیے، سب کو اعتماد میں لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے ایٹمی منصوبے کی دوبارہ کوشش کی تو ناکام بنائیں گے: اسرائیلی وزیر اعظم

سیاسی یکجہتی کی ضرورت

پاکستان ہے تو سیاست بھی ہے اور باقی سب کچھ بھی، پہلے دن سے مطالبہ ہے سب اکٹھے ہوکر بیٹھیں، باہرکےچیلنج کیلئےہمیں ایک ہونا پڑے گا، کسی بھی چیلنج میں پی ٹی آئی آگے ہوگی، پاکستان کی جب بھی بات ہوگی پی ٹی آئی دوہاتھ آگے ہوگی۔

بھارتی فنڈنگ کے خلاف اقدامات

ان کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے بھارتی فنڈنگ سے سب کچھ ہورہاہے، انڈین فنڈنگ کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے، ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور تمام سیاسی جماعتیں ایک پاکستان کے نکتہ پر اکٹھی ہوں، حکومت آگے بڑھے، پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...