اکبر ناصر خان آئی جی گلگت بلتستان تعینات، نوٹیفکیشن جاری
تعیناتی کی تفصیلات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) گریڈ 20 کے پولیس افسر اکبر ناصر خان کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس گلگت بلتستان تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ ہے: وزیراعظم
پچھلے عہدے
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق اکبر ناصر خان اس سے قبل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے کے عہدے پر تعینات تھے، جبکہ وہ آئی جی اسلام آباد کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
موجودہ صورتحال
دوسری جانب موجودہ آئی جی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے.







