افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ کہاں استعمال ہو رہا ہے۔۔۔؟ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

امریکی اسلحہ اور اس کا استعمال

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ کہاں استعمال ہو رہا ہے۔۔۔؟ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے ’’سی این این‘‘ نے کہا ہے کہ افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسلحہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے دہشت گرد امریکی ساختہ رائفلز، مشین گنز اور اسنائپر ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ امریکی ہتھیاروں کی دستیابی کے باعث دہشت گردوں کے حملوں کی نوعیت اور شدت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ججوں کے تقرر میں پارلیمان کا کردار عدلیہ پر حملہ کیسے ہوگیا؟ سینیٹ میں شیری رحمان کا استفسار

انخلاء کے دوران امریکی ہتھیاروں کی موجودگی

سربراہ سگار جان سوپکو کے مطابق انخلاء کے وقت افغانستان میں 3 لاکھ امریکی ہتھیار چھوڑے گئے، جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے دوران امریکہ کا افغانستان میں چھوڑا گیا جدید اسلحہ استعمال ہوا۔

پاکستان کی حکومتی کوششیں

واضح رہے کہ حکومت پاکستان افغان حکومت اور بین الاقوامی برادری کو بارہا اس بات کے واضح ثبوت فراہم کر چکی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے اور ٹی ٹی پی کے دہشت گرد امریکہ کا افغانستان میں چھوڑا گیا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...