گڈ گورننس کا راستہ میرٹ پر بھرتی سے ہو کر گزرتا ہے، اپنے وعدے پر قائم ہوں بلوچستان کے لوگوں کی کوئی نوکری بیچنے نہیں دوں گا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
کوئٹہ میں بڑی بھرتیاں
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان نے گریڈ 1 سے گریڈ 15 کی 25 ہزار سے زائد آسامیوں کے اشتہار جاری کر دیے ہیں جبکہ گریڈ 16 اور 17 کی 4 ہزار آسامیاں پبلک سروس کمیشن کو بھیج دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے 31 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، اگلے 200 دن میں مربوط اقدامات کرنے کا فیصلہ
موجودہ بھرتی کی صورتحال
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ جن محکموں نے ٹیسٹ اور انٹرویو مکمل کر لیا ہے، ان کے لئے جلد از جلد تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے جائیں گے۔ باقی خالی آسامیوں پر محکمہ فنانس کی طرز پر آن لائن ٹیسٹ اور میرٹ پر دیا جائے گا۔
گڈ گورننس اور میرٹ
گڈ گورننس کا راستہ میرٹ پر بھرتی سے گزر کر ہی ہموار ہوتا ہے۔ میں اپنے وعدے پر قائم ہوں کہ بلوچستان کے لوگوں کی کوئی نوکری بیچنے نہیں دونگا۔
حکومت بلوچستان نے گریڈ 1 سے گریڈ 15 کی 25 ہزار سے زائد آسامیوں کے اشتہار جاری کر دیے ہیں جبکہ گریڈ 16 اور 17 کی 4 ہزار آسامیاں پبلک سروس کمیشن کو بھیج دی گئی ہیں۔ جن محکموں نے ٹیسٹ اور انٹرویو مکمل کر لیا ہے اور جو جلد از جلد تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے جائیں گے…
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) February 4, 2026








