عمران خان کی وجہ سے لاہور میں بسنت منائی جا رہی ہے اور بسنت کے دن آسمان بانی پی ٹی آئی کی پتنگوں سے بھر جائے گا، علیمہ خان

علیمہ خان کا لاہور میں بسنت کے حوالے سے بیان

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ لاہوریوں کو بانی پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، عمران خان کی وجہ سے لاہور میں بسنت منائی جا رہی ہے اور بسنت کے دن آسمان بانی پی ٹی آئی کی پتنگوں سے بھر جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: راوی کا پانی پارک ویو لاہور میں آگیا، زیرِ تعمیر گھر سیلاب کی زد میں

عدالتی نظام پر تنقید

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ لگتا ہے ججوں نے ہاتھ کھڑے کردیے ہیں، ان کی شکلوں پر لکھا ہے وہ بے بس ہیں، غریب پولیس والوں کو زبردستی عدالت میں جھوٹ بلوایا جا رہا ہے۔ لوگوں کو عدالتوں سے انصاف کی توقع ہوتی ہے لیکن پیغام دیا جا رہا ہے کہ موجودہ سسٹم میں عوام کی امید کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ہم بھی عدالتوں میں پیش ہوکر وقت گزار لیتے ہیں، مجھے معلوم ہے انہوں نے سزا ہی دینی ہے۔ تمام پارلیمینٹیرینز کا اجلاس طلب کیا گیا ہے تاکہ لائحہ عمل بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے: مشعال ملک

عمران خان کی صحت کا معاملہ

عمران خان کی صحت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ڈاکٹر عاصم بانی کا میڈیکل چیک اپ کریں، میرا شناختی کارڈ بلاک ہونے سے میں کوئی پٹیشن عدالت میں نہیں کرسکتی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے زبان دی تھی کہ میڈیکل رپورٹ فیملی کو دی جائے گی لیکن ہمیں ابھی تک کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنی دیول کی اپنے والد لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے بارے میں وہ باتیں جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں

بیرون ملک جانے کی کوششیں

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جانے کے لیے میں تین عدالتوں میں گئی ہوں، فنڈ ریزنگ کے لیے مجھے بیرون ملک جانا تھا لیکن عدالت نے میری درخواست خارج کردی۔ کل بشریٰ بی بی کی بیٹی نے ملاقات کے بعد فون پر بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ دو ہفتوں تک بلرڈ رہی، بیرسٹر گوہر خان سے بھی کل میری بات ہوئی تھی، ہم چاہتے ہیں ہمارا اپنا ڈاکٹر عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کرے، یہ لوگ ہمیں میڈیکل رپورٹ کیوں نہیں دے رہے ہیں۔

طبیعت کے حوالے سے خدشات

انہوں نے کہا کہ 8 فروری سے توجہ ہٹانے کی بھرپور کوشش ہو رہی ہے، اچکزئی صاحب نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے کہ پہلے بانی کی آنکھ ذاتی معالجین سے معائنہ کرائیں، بانی کی آنکھ میں اگر مسئلہ تھا تو وہ کہاں جاتا، اسپتال ہی چلا جاتا۔ ہم نے جب بھی بانی سے ان کی طبیعت کے متعلق پوچھا تو وہ ہر چیز کو ہلکا لیتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...