بسنت فیسٹیول۔۔ فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے بھی ڈاکٹر لاہور بلا لیے گئے
بسنٹ فیسٹیول کے لئے ڈاکٹرز کی تعیناتی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بسنت فیسٹیول کے لیے فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے بھی ڈاکٹرز لاہور بلا لئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی حملوں کی مذمت کیلئے ایران کی یواین سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست
ماہرین کی خدمات
سرجری اور ای این ٹی کے ایسوسی ایٹ کو لاہور بلایا گیا۔ اسسٹنٹ پروفیسر اور سینئر رجسٹرار کو بھی بسنت پر لاہور بلایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرز معدے کی خرابی سمجھتے رہے لیکن 12 سالہ بچی میں دماغ کی انتہائی خطرناک بیماری نکل آئی، موت ہوگئی۔
ہسپتالوں میں ڈیوٹی
لاہور بلائے گئے ڈاکٹرز کوٹ خواجہ سعید اور یکی گیٹ ہسپتال میں ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ سروسز، سید مٹھا ہسپتال اور میاں منشی ہسپتال میں ڈاکٹرز خصوصی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امید۔۔۔ اندھیروں میں جینے کا ہنر
مزید ڈیوٹیاں
جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں ڈیوٹی دیں گے۔ جنرل ہسپتال سے ڈاکٹرز سید مٹھا ہسپتال میں ڈیوٹی پر ہوں گے۔ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے ڈاکٹرز کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ڈیوٹی دیں گے۔
گوجرانوالہ کے ڈاکٹرز
گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی سید مٹھا ہسپتال میں ڈیوٹی دیں گے۔








