آزادیٔ اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو سڑکیں بند نہیں کرنے دیں گے: وزیر اعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو سڑکیں بند نہیں کرنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا علی پور شہر کا دورہ، فلڈ ریلیف کیمپ آمد، خواتین اور بچوں کو خود کھانا پیش کیا
احتجاج کے مقامات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ احتجاج کے لیے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا۔ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو سڑکیں بند کرنے نہیں دیں گے اور نہ ہی عوام کو تکلیف پہنچانے دیں گے۔
یوم کشمیر پر خطاب
اس کے علاوہ یوم کشمیر کی ریلی سے خطاب میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری جدوجہد کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی۔








