ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل (21 مارچ سے 20 اپریل)
ایک اہم اور مددگار دن ہے روحانی طور پر بھی فائدہ ہو گا اور جس بھی مشکل میں آئے ہوئے تھے غیبی انداز میں اس سے نکلنے میں کامیاب ہوںگے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کا میدان جنگ: پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم
برج ثور (21 اپریل سے 20 مئی)
جو لوگ کافی دنوں سے پریشانی میں تھے اور اُن کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہو رہا تھا، اب ان کے لئے یہ اچھا دن ہے۔ آج روزگار میں بھی خوشخبری موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2 ہزار روپے کے بجٹ میں لنڈا بازار سے شاپنگ، اتنے میں کیا کچھ خرید سکتے ہیں؟ آپ بھی دیکھیے
برج جوزہ (21 مئی سے 20 جون)
آپ کے لئے کوئی بڑا شاندار راستہ بن جانے کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔ آپ جن مشکلات میں برسوں سے تھے اب ان سے بڑی آسانی سے نکل سکیںگے۔
یہ بھی پڑھیں: محمود خان اچکزئی مذاکرات کی بات کر رہے ہیں جبکہ ہمارے وزیراعلیٰ جنگ چاہتے ہیں، امیر حیدر ہوتی
برج سرطان (21 جون سے 20 جولائی)
جو لوگ کسی مقدمے انکوائری وغیرہ میں مبتلا ہیں وہ انشاءاللہ نجات پا لیںگے۔ نوکری پیشہ افراد کے تبادلے یا نئی جگہ نوکری کا سلسلہ بھی اب بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائی کورٹ نے 22 اے اور 22 بی کے اختیارات کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو دینے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا
برج اسد (21 جولائی سے 21 اگست)
آپ کو ابھی بھی اپنے گھریلو ماحول اور معاملات پر سخت توجہ و نگرانی کی ضرورت ہے۔ جو لوگ کافی دنوں سے بندش محسوس کر رہے ہیں وہ صدقہ دیں اور استخارہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سعد رفیق نے امریکہ اور اسرائیل کو اسلاموفوبیا کا اصل ذمہ دار قرار دے دیا
برج سنبلہ (22 اگست سے 22 ستمبر)
صورتحال انشاءاللہ اب بہتر اور آپ کے حق میں ہو رہی ہے۔ آپ جس بھی پریشانی میں تھے اس سے نکل سکیں گے۔ آج کا دن مالی لحاظ سے بھی خوشخبری دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں “صرف مسیحی” لکھنے پر پابندی عائد
برج میزان (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
ایک مسئلے سے نکلتے ہیں تو دوسرے میں پھنس جاتے ہیں۔ نامعلوم سے بات نے آپ کو جکڑ کر رکھا ہوا ہے۔ استخارہ کریں اور فی الحال صدقہ بھی دیں۔
یہ بھی پڑھیں: او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ
برج عقرب (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
ایک اہم کام میں عین موقع پر رکاوٹ آ رہی ہے۔ یہ وقتی تو ہے مگر آپ فکر مند ہو سکتے ہیں۔ اس لئے آج صبر سے کام لیں انشاءاللہ کل صورتحال مختلف ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: شام: کرد فورسز کے ساتھ چار روزہ جنگ بندی ختم، صورتحال غیر یقینی
برج قوس (23 نومبر سے 20 دسمبر)
آپ کو جس بھی طرف سے امید نظر آ رہی تھی انشاءاللہ وہ پوری ہو گی۔ فکر نہ کریں، آپ کی ضرورت پوری ہونے کے علاوہ بھی بہت کچھ مل سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں جانوروں کی آلائشوں سے بائیوگیس کی تیاری کا تجربہ کامیاب
برج جدی (21 دسمبر سے 19 جنوری)
آج کا دن آپ کو اپنی قسمت پر فکر کرنے کا نہیں ہے۔ اللہ نے سب کچھ اچھا ہی بنایا ہے۔ آپ کی ذاتی غلطیاں مسئلے پیدا کر رہی ہیں، آج توبہ استغفار سے کام لیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے: حافظ نعیم الرحمان
برج دلو (20 جنوری سے 18 فروری)
آپ پھر غلط سمت جا رہے ہیں اور اپنے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ اس وقت ذرا سی غلطی بڑے مسئلے میں ڈال سکتی ہے، اس لئے آج ہی اصلاح ضروری ہے۔
سیارہ مشتری (19 فروری سے 20 مارچ)
بار بار ایسے کام نہ کریں کہ بعد میں صرف پچھتاوے کے سوا آپ کے پاس کچھ بھی نہ رہے۔ ابھی موقع ہے، آپ جس قدر ممکن ہو اہم فیصلہ کر کے سیدھے راستے پر آ جائیں۔








