لاہور: سیفٹی راڈ نہ لگانے پر 44 موٹر سائیکل سوار گرفتار
لاہور میں سیکیورٹی انتظامات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں سیفٹی راڈ نہ لگانے پر 44 موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کا درختوں کی کٹائی پر زیرو ٹالرنس اور ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائی کا حکم
بسنت کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات
روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں پولیس نے بسنت کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے۔ لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق بسنت کے موقع پر مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد افسران اور جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان اور بھارت کے بڑھتے تعلقات جنوبی ایشیاء کی سیاسی صورتحال پر کیا اثرات مرتب کر رہے ہیں؟ تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آ گئی
ناکوں اور تعیناتیوں کی تفصیلات
ترجمان نے بتایا کہ ریڈ زون میں 104، یلو زون میں 92 جبکہ گرین زون میں 72 ناکے قائم کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ روف ٹاپس، اوور ہیڈ برجز، انڈر پاسز اور انٹری و ایگزٹ پوائنٹس پر بھی پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں،ناانصافی پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں،سپریم کورٹ کے صنم جاوید کی بریت فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پرریمارکس
ٹریفک پولیس کی ڈیوٹی
ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے 1300 افسران اور اہلکار بھی شہر بھر میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔
موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی
دریں اثناء، سیفٹی راڈ نہ لگانے پر 44 موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔








