میئر کراچی نے گل پلازہ کے دکانداروں کو خوشخبری سنا دی
میئر کراچی کا ریلیف کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کو رمضان المبارک میں بلا معاوضہ 1200 اسٹالز لگا کر دینے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلمساز جمشید محمود عرف جامی کو ہتکِ عزت کے کیس میں 2 سال قید کی سزا سنادی گئی
دکانداروں کے لئے سہولت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان کے ایم سی کا کہنا ہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ کے دکانداروں کو ریلیف دینے کا اعلان کر دیا۔ رمضان المبارک میں گل پلازہ کے متاثرین کو بلا معاوضہ 1200 اسٹالز لگا کر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن پر حملے کرنے والے امریکی بحری جہاز سے مہنگا ترین طیارہ سمندر میں گر گیا، کروڑوں ڈالر کا نقصان
پولو گراؤنڈ میں اسٹالز
اس حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پولو گراؤنڈ میں اسٹال لگانے کی اجازت دی گئی ہے، پیپلز پارٹی، سندھ حکومت اور کے ایم سی سانحہ گل پلازہ متاثرین کے ساتھ ہے۔
تاجروں کی مدد کا عزم
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک تاجروں کا سیزن ہوتا ہے جس میں ان کی ہر ممکن مدد کریں گے، پیپلز پارٹی سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔








