دلوں کا رشتہ اب بھی زندہ ہے
محبت کا نیا پیغام
لاہور ( طیبہ بخاری سے )’’دلوں کا رشتہ اب بھی زندہ ہے‘‘ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان محبت اور اتحاد پر مبنی بنگالی نغمے نے سوشل میْڈیا پر دھوم مچا دی ۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،ہزاروں لٹر ملاوٹی دودھ تلف ، ایک لاکھ سے زائد جرمانے کر دیئے
نغمہ کی تفصیلات
بنگالی گانا ’’Two Shores, One History‘‘ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان محبت اور اتحاد کی لہر دوڑا دی ہے۔ اس نغمے میں محبت بھری جذباتی شاعری بنگلہ عوام کی پاکستان سے محبت اور بھائی چارے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈھاکہ سے تعلق رکھنے والے گلوکار آرمان رحمان نے Jamhoor Records کے لیبل تلے یہ نغمہ ریلیز کیا ہے جس کا عنوان ہے ’’دو کنارے، ایک تاریخ‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
تاریخی رشتے اور ثقافتی ورثہ
یہ گانا پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ جڑوں، تاریخی رشتوں، ثقافتی ورثے اور خون کے رابطوں پر مبنی ہے۔ گانے میں ماضی کی تکلیف دہ علیٰحدگی اور سرحدوں کا ذکر ہے، مگر ساتھ ہی امید اور احترام کے ساتھ آگے بڑھنے، زخموں کو بھرنے اور برابری پر مبنی مستقبل کی تعمیر کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ سے قبل ہی فری لانسرز، وی لاگرز اور یوٹیوبرز کے لیے پریشان کن خبر آ گئی
انسانیت کا پیغام
یہ کوئی سیاسی نفرت یا برتری کا گانا نہیں، بلکہ انسانیت، سچائی اور آنے والی نسلوں کے لیے مکالمے اور بھائی چارے کا پیغام ہے۔ اور اس پیغام میں واضح الفاط میں کہا گیا ہے کہ ’’تاریخ نے کناروں کو الگ کیا، مگر لوگ انہیں دوبارہ جوڑ سکتے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: گلابوں کے کھیتوں کی تصاویر بنانا چاہتا تھا، مرکزی لائن کو عبور کر ہی رہا تھا کہ انجن کے خوفناک وسل کی آواز سنائی دی، مڑ کر دیکھا تو وہ میرے اوپر ہی آ پہنچا تھا۔
سوشل میڈیا پر مقبولیت
یہ نغمہ یوٹیوب پر وائرل ہو چکا ہے اور اب تک اسے ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں۔ بہت سے صارفین اپنے تاثرات میں لکھتے ہیں:
’’میں بنگلہ دیش سے ہوں، پاکستان سے محبت ہے!‘‘
’’پاکستان، بنگلہ دیش زندہ باد!‘‘
’’ہمارے بھائیوں سے پیار!‘‘
دلوں کا رشتہ
یہ گانا ثابت کر رہا ہے کہ سرحدیں اور سیاست سے بالاتر، دلوں کا رشتہ اب بھی زندہ ہے۔








