راولپنڈی، گھر میں کام کرنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
پولیس کارروائی
راولپنڈی(آئی این پی) راولپنڈی میں پولیس نے گھر میں کام کرنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی بار سونا 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گیا
مقدمہ اور گرفتاری
پیر ودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے ساتھ زیادتی کے مرتکب شخص کو گرفتار کیا۔ مدعیہ مقدمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ زیر حراست شخص کے گھر کام کاج کرتی تھی جس نے میرے ساتھ زیادتی کی۔
یہ بھی پڑھیں: بسنت فیسٹیول کا دوسرا روز ، نواز شریف نے اندرون لاہور دوست کے گھر بسنت منائی
تحقیقات کا آغاز
واضح رہے کہ واقعے کا مقدمہ 4 روز قبل درج کیا گیا تھا، جس کے بعد ملزم کو پیرودھائی پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس بھی کروایا گیا ہے۔
سزا کی یقین دہانی
ایس پی راول سعد ارشد کے مطابق زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔








