پنجاب کے بالائی علاقوں میں 8 سے 10 فروری تک بارش اور برفباری کا امکان، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کا بارش و برفباری کا الرٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب بارش و برفباری بارے الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق 8 سے 10 فروری تک پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کچہری میں پیشی کے دوران ملزم کا سر اپنی گود میں رکھ کر دبانے والا انوکھا پولیس اہلکار، ویڈیو
بارش کی پیشگوئی
پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔ 9 سے 10 فروری کے دوران مری، گلیات اور گردونواح میں برفباری اور بارش کا امکان ہے۔ 9 سے 10 فروری کے دوران لاہور میں بھی گھنے بادلوں سمیت بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق خاتون ایم پی اے پر لاہور پولیس کا مبینہ تشدد، انکوائری کا حکم
جنوبی پنجاب میں موسمی حالات
پنجاب کے جنوبی اضلاع میں گھنے بادلوں سمیت بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ہے۔
ممکنہ متاثرہ اضلاع
راولپنڈی، اٹک، جہلم، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، خوشا، جھنگ، نورپور تھل، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین اور سیالکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔








