حالیہ 2 دنوں میں 300 سے زیادہ پاکستانی دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں، یہ حکومت کی ناکامی ہے،اسد قیصر
پی ٹی آئی رہنما کی پریس کانفرنس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے حالیہ 2 دنوں میں 300 سے زیادہ پاکستانی دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں، یہ حکومت کی ناکامی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوئی گیس کمپنیوں میں گیس چوری اور لیکج سے قومی خزانے کو سالانہ 60 ارب روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف
امن و امان پر توجہ دینے کی ضرورت
پمز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم تو ہمیشہ کہتے ہیں کہ حکومت امن و امان پر توجہ دے، بجائے اس کے کہ ایجنسیاں سیاسی جماعتوں میں توڑ پھوڑ کریں۔ اپنے اصل ٹارگٹ پر فوکس کریں۔ آپ کی ایجنسیاں تحریک انصاف کے خلاف کمپین کرنے اور اسے کمزور کرنے پر لگی ہوئی ہیں، اپنی ذمہ داریوں پر کوئی توجہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے جنوبی علاقوں میں پیر سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
آنے والا پرامن احتجاج
اسد قیصر نے مزید کہا کل پرامن احتجاج ہوگا، یوم سیاہ ہوگا، یوم سوگ ہوگا، کل ہم امن کی دعائیں کریں گے مغرب کے بعد مشعل بردار جلوس نکالیں گے۔
سوشل میڈیا پر اظہار خیال
آج ہم آئے، علامہ صاحب کے پاس، کل کے واقعے پر اظہارِ افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی، اور پمز ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی۔ حالیہ دو دنوں میں 300 سے زیادہ پاکستانی دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں، یہ حکومت کی ناکامی ہے۔ ہم تو ہمیشہ کہتے ہیں کہ حکومت امن و امان پر توجہ دے، بجائے… pic.twitter.com/tv3dZeWe1C
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) February 7, 2026








