پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور ستارے بھی بسنت کے رنگ میں رنگ گئے
بسنت کا جشن لاہور کی فضاء میں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بسنت کے رنگ ایک بار پھر لاہور کی فضاء میں بکھر گئے، لاہوریوں کے ساتھ ساتھ غیرملکی سفارتکار، کھلاڑی اور شوبز انڈسٹری کے نامور ستارے بھی اس تہوار کے رنگ میں رنگ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی میں کتابیں پڑھنے کا اپنا ہی لطف ہے، خاص طور پر بالآئی نشست یعنی برتھ مل جائے تو انسان دنیا و مافیہا سے بے نیاز ہو کر کتب بینی میں گم ہو جاتا ہے۔
شوبز ستاروں کی بھرپور شرکت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دہلی گیٹ لاہور میں منعقدہ بسنت کی تقریب میں شوبز انڈسٹری کے نامور ستارے کراچی اور بیرونِ ملک سے دہلی گیٹ پہنچے۔ اداکار یاسر حسین، میکال ذوالفقار، عدیل اور محب مرزا سمیت اداکارہ جگن کاظم، علی زرغون، فریال خان، گوہر اور آمنہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: یوسف کا والد دل کا مریض، والدہ کو برین ٹیومر ہے، ڈور پھرنے سے جاں بحق، گھر کا اکیلا سہارا یوسف اپنے پیچھے المناک کہانی چھوڑ گیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا شکر گزار
اداکاروں نے بسنت کی بحالی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اظہار تشکر کیا، اداکار عدیل اور اداکارہ آمنہ نے خود کو مریم نواز کا فین قرار دیا، جبکہ اداکار میکال ذوالفقار کا کہنا تھا کہ لاہور اور بسنت لازم و ملزوم ہیں اور یہ خوشی کی بات ہے کہ بسنت دوبارہ واپس آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا
ریونیو میں اضافہ
اداکار عدیل نے کہا کہ بسنت کی بحالی کا پورا کریڈٹ وزیراعلیٰ مریم نواز کو جاتا ہے اور اس تہوار سے 350 ملین روپے کا ریونیو اکٹھا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اب گیا ہے تو یہ سمجھو کہ پلٹنا مشکل۔۔۔
لاہور کی رونقیں
اداکار یاسر حسین نے بسنت کے شاندار انعقاد پر عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور واقعی زندہ دلوں کا شہر ہے، جبکہ اداکار محب مرزا کا کہنا تھا کہ لاہور کی سڑکوں پر ہر طرف بسنت کے رنگ اور رونقیں نظر آئیں، جبکہ بسنت کی واپسی نے لاہور کو ایک بار پھر اپنے خوبصورت رنگوں کے ساتھ جگا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میک اپ پراڈکٹس چکھنے کے حوالے سے مشہور بیوٹی انفلوئنسر اچانک انتقال کرگئیں
بین الاقوامی شرکت
قائمقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر بھی پیلے رنگ کی شرٹ پہن کر بسنت منانے دہلی گیٹ پہنچیں، جہاں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر صہیب بھرت بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
امریکی سفارتکاروں کی موجودگی
تقریب میں امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری جان مارک، قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز، صدف سعد، پولیٹیکل آفیسر جان سکیری اور سعد سرفراز نے بھی شرکت کی۔ نیٹلی بیکر نے بسنت کی اجازت دینے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ان کی لاہور کے روایتی کھانوں سے تواضع بھی کی گئی۔








