میں خود کو خوبصورت اور ذہین سمجھتی ہوں لیکن مجھے غریب ہونے سے ڈر لگتا ہے، مریم نور
مریم نور کا خوف
کراچی (آئی این پی) وف اداکارہ مریم نور نے کہا ہے کہ مجھے غریب ہونے سے ڈر لگتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب
ٹی وی پروگرام میں شرکت
حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں اداکارہ مریم نور نے شرکت کی اور اس دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو کس سے ڈر لگتا ہے؟ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ ڈر غریب ہونے سے لگتا ہے، پیسے کم ہوجائیں گے اس بات سے ڈرتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور انکی ٹیم نے عوامی موقف سن کر نہروں کا مسئلہ خوش اسلوبی سے سلجھایا: وزیراعلیٰ سندھ
اپنی خوبیوں کا ذکر
ایک سوال کے جواب میں مریم نور نے کہا کہ میں خود کو خوبصورت اور ذہین سمجھتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پھر تنگ نظری کا مظاہرہ، شاہ رخ خان کی ٹیم کو مستفیض الرحمان کے حوالے سے آرڈر جاری کر دیا
متبادل پیشہ اور پسندیدگی
انہوں نے کہا کہ اگر میں اداکارہ نہیں ہوتی تو وکیل ہوتی، مجھے پھولوں کی خوشبو بہت پسند ہے اور اگر کوئی کھانا بنا رہا ہو اس کی خوشبو آجائے تو وہ بھی بہت اچھی لگتی ہے کیونکہ میں کبھی کبھی ہی کھانا بناتی ہوں۔
ایوارڈ شو اور انویسٹمنٹ
ایوارڈ شو میں کوئی بلائے تو ضرور جاوں گی لیکن یہ خرچے کا کام ہے آپ کو جانے کے لیے خود کے اوپر انویسٹ کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کے دور میں جو ایوارڈ شو میں جارہا ہے اسے ہی اسٹار مانا جاتا ہے، پرفارمنس کی بنیاد پر ایوارڈز بھی نہیں دیئے جاتے۔








