بھارت عالمی امن کے لئے خطرہ بن چکا ہے، طالبان رجیم کے پیدا کردہ حالات نائن الیون سے زیادہ خطرناک ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری
صدر آصف علی زرداری کا بیان
(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے جبکہ طالبان رجیم کے پیداکردہ حالات نائن الیون سے زیادہ خطرناک ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے دہشتگرد واقعے پر عالمی برادری کی جانب سے یکجہتی کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: یمن کی صورتحال پر امریکی اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ
دہشت گردی کے خلاف عالمی جدوجہد
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کسی ایک ملک کی نہیں بلکہ پوری دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو عالمی رہنماؤں، حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے ملنے والی ہمدردی اور حمایت نے مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور متاثرہ خاندانوں کو حوصلہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی میں ڈپریشن جیسے عام مرض کا خطرہ کم کرنے کا آسان طریقہ جانیں
پاکستان کا مؤقف
آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ دہشتگردی کا مقابلہ کوئی ایک ملک اکیلے نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب دہشت گرد تنظیموں کو سرحد پار پناہ، سہولت یا آزادی دی جاتی ہے تو اس کے نتائج بے گناہ شہریوں کو بھگتنا پڑتے ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کچھ ہمسایہ ممالک نے دہشتگرد عناصر کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔
افغانستان کی صورتحال
صدر نے افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان حکومت نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں جو نائن الیون سے پہلے کے دور سے ملتے جلتے یا اس سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ طالبان حکومت کی مدد کر رہا ہے، جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے اور دنیا کے امن کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔








