بسنت کا وقت ختم، اب پتنگ بازی پر سخت ایکشن ہوگا: عظمیٰ بخاری
بسنت کا وقت ختم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بسنت کا وقت ختم ہوگیا ہے، پتنگ اڑانے کی اجازت نہیں ہے۔ والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں، اب پتنگ اڑانے پر سخت ایکشن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مہینے میں ایک بار سنگتروں کا معائنہ: یوراج سنگھ کی تنظیم کا خواتین کی چھاتیوں سے متعلق اشتہار کیوں متنازعہ ہوا؟
شکریہ اور مبارکباد
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عظمیٰ بخاری نے محفوظ بسنت منانے اور زندگی کے رنگ انجوائے کرنے پر لاہور کے عوام، پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، "شکریہ لاہور، شکریہ پاکستان، شکریہ اوورسیز پاکستانیوں۔"
یہ بھی پڑھیں: سول نافرمانی کی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین گنڈاپور
غیرملکی مہمانوں کا شکریہ
عظمیٰ بخاری نے غیرملکی مہمانوں اور سفیروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں اور محفوظ بسنت منانے پر لاہوری مبارکباد کے مستحق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 73 افسران سپیشل مجسٹریٹ تعینات ، کیا اختیارات دیئے گئے ؟ جانیے
بسنت کی کامیابی
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ الحمداللہ بسنت کامیاب اور محفوظ ترین منائی گئی۔ امریکہ، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ سے لوگ بھی لاہور بسنت منانے آئے۔ شہریوں نے حکومتی ایس او پیز اور ہدایات پر بھرپور ذمہ داری سے عملدرآمد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک
انتظامیہ کی تعریف
انہوں نے انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بسنت کو محفوظ بنانے میں پولیس، ریسکیو، ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں نے محنت سے ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔
سیاسی استحکام کی حمایت
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے نفرت، انتشار اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے ترقی، خوشحالی اور امن کو ووٹ دیا اور سپورٹ کیا ہے۔ ملک کو کمزور کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں۔








