مسلم لیگ(ن) کے صدر نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
ملاقات کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ، ملکی و بین الاقوامی نمائش کنندگان کے ہتھیاروں اور آلات کا مشاہدہ کیا
نواز شریف کی خدمات کا اعتراف
برٹش ہائی کمشنر نے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد عصمت دری ایکٹ 2021 سے دفعہ 354 ہٹا دی گئی
وزیر اعلیٰ مریم نواز کے منصوبے
برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے جاری منصوبوں کو قابل تحسین قرار دیا۔
بسنٹ کی خوشیاں
برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے لاہور میں بسنت کے تہوار پر مسرت کا اظہار کیا۔








