ایران سے تناؤ، امریکہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لئے نئی ہدایات جاری کردیں
امریکا کی نئی ہدایات
واشنگٹن(آئی این پی) امریکا نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: امارات نے اپنے ملک میں چاول اگانے کے تجربات شروع کردیے، ریگستان میں یہ کیسے ممکن بنایا جائے گا؟
تجارتی جہازوں کے لئے ہدایات
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے ماتحت میری ٹائم ایڈمنسٹریشن نے اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ امریکی پرچم بردار تجارتی جہاز ایرانی علاقائی پانیوں سے حتی الامکان دور رہیں۔ ہدایات کے مطابق اگر ایرانی فورسز جہاز پر سوار ہونے کی اجازت طلب کریں تو زبانی طور پر اجازت دینے سے انکار کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: عمر کی پرواہ کیے بغیر درست ساتھی ملنے پر شادی کرلینی چاہیے، پاکستانی اداکارہ کا بیان
ایرانی فورسز کے عملہ کے ساتھ رویہ
امریکی میری ٹائم ایڈمنسٹریشن کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی پرچم بردار تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرتے وقت نیوی گیشن کی حفاظت کو متاثر کیے بغیر ایران کے علاقائی سمندر سے زیادہ سے زیادہ فاصلہ رکھیں۔ تاہم ہدایات میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر ایرانی فورسز کسی امریکی تجارتی جہاز پر سوار ہو جائیں تو عملہ زبردستی مزاحمت نہ کرے۔
آبنائے ہرمز کی اہمیت
آبنائے ہرمز مشرقِ وسطی سے تیل کی ترسیل کا ایک اہم سمندری راستہ ہے، جہاں ایران کے جوہری پروگرام پر واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔








