دھی رانی پروگرام: لاہور میں 180 مستحق بیٹیوں کی اجتماعی شادیاں، ریاست اپنی ذمہ داری ادا کر رہی ہے : صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ

اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت جاری ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے سلسلے میں لاہور کی نجی مارکی میں 180 مستحق بیٹیوں کی اجتماعی شادیوں کی ایک پروقار اور یادگار تقریب ہوئی۔ تقریب میں 38 اقلیتی جوڑوں سمیت مجموعی طور پر 180 جوڑوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر سرپرستی نئی زندگی کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار نے سفارتی ساکھ بحال کرنے کے لیے لابنگ پر کتنے لاکھ ڈالرز خرچ کیے؟ امریکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

مہمانان خصوصی اور اہم شخصیات کی شرکت


صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر سائرہ عمر، ڈی جی سوشل ویلفیئر و بیت المال طارق قریشی، سرکاری افسران اور سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب میں دلہنوں کو سلامی، دعاؤں اور خوشیوں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ حکومت پنجاب نے شادی کے تمام اخراجات کی مکمل کفالت کی۔ ہر دلہن کو 2 لاکھ روپے مالیت کا سلامی اے ٹی ایم کارڈ، بہترین عروسی لباس اور مہمانوں و باراتیوں کے لیے خصوصی کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مرد اور عورت کا مقابلہ کبھی نہیں ہوسکتا: صبا فیصل نے طلاق کی بڑھتی وجہ بتادی

صوبائی وزیر کا خطاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ میرے لیے یہ باعثِ مسرت ہے کہ آج 180 بیٹیوں کا شرعی فرض ادا کیا گیا۔ ’’دھی رانی پروگرام‘‘ طبقاتی ناہمواریوں کے خاتمے اور معاشرتی مساوات کی عملی مثال ہے۔ پنجاب کے والدین کا بوجھ ریاست نے اپنے کندھوں پر اٹھایا ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز ایک ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

پروگرام کی کامیابیاں


انہوں نے کہا کہ ’’دھی رانی پروگرام‘‘ نے ہزاروں ماؤں کے خواب پورے کیے ہیں اور کوئی بھی بیٹی وسائل کی کمی کے باعث شادی جیسے مقدس فریضے سے محروم نہیں رہے گی۔ پچھلے سال 3 ہزار جبکہ رواں سال 5 ہزار اجتماعی شادیوں کا ہدف مکمل کیا گیا ہے اور دیگر صوبوں میں بھی اس ماڈل کی مانگ کی جا رہی ہے۔ ریاست عوام پر احسان نہیں بلکہ اپنی ذمہ داری ادا کر رہی ہے۔ اصل قیادت عوامی خدمت سے پہچانی جاتی ہے۔ آج پنجاب میں عوامی فلاح کے منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں اور دوسرے صوبے پنجاب کی کارکردگی پر رشک کر رہے ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کو مزید وسعت دے اور اسے عوام کے لیے مستقل خوشیوں کا ذریعہ بنائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...