ٹی 20 ورلڈ کپ: نمیبین کپتان کا بھارت کیخلاف میچ سے قبل فلڈ لائٹس میں پریکٹس کا موقع نہ دینے کا شکوہ
نمیبیا کرکٹ ٹیم کا کپتان کی تشویش
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس نے بھارت کے خلاف دہلی میں ہونے والے میچ سے قبل رات کے وقت ٹریننگ کا موقع نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
ٹریڈنگ کا موقع نہ ملنے کی وضاحت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بھارت سے میچ رات کے وقت شیڈول ہے جس کی وجہ سے ان کے کھلاڑیوں کو رات کے وقت فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کرنا تھی لیکن انہیں ٹریننگ کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان؛ ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے رکشے میں آگ لگ گئی ،3افراد جاں بحق
فلڈ لائٹس کی کمی کا اثر
انہوں نے بتایا کہ نمیبیا کے میدانوں میں فلڈ لائٹس زیادہ نہیں، انفرا اسٹرکچر کے اعتبار سے یہ ان کے لیے مشکل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
کھلاڑیوں کا تجربہ
کپتان نے کہا کہ نیپال پریمیئر لیگ، آئی ایل ٹی20 اور ورلڈ کپ جیسے ایونٹس میں شرکت کرنے والے چند کھلاڑیوں کے علاوہ زیادہ تر کھلاڑیوں کو فلڈ لائٹس میں باقاعدہ ٹریننگ کا زیادہ تجربہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی 7 سے 25 دسمبر تک چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کی میزبانی کرے گا
بھارتی ٹیم کی صورتحال
نمیبیا کے کپتان نے کہا کہ بھارت کو دو نائٹ ٹریننگ سیشنز ملے ہیں اور کینیڈا بھی آج رات ٹریننگ کرے گا لیکن ہمیں بھارت کیخلاف میچ سے پہلے پریکٹس کا موقع نہیں دیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنس تبدیل کروا کر لڑکی بننے والی کرکٹر نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی سے بڑا مطالبہ کر دیا
نمیبیا کی عزم و پختگی
کپتان نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ایسا کیوں کیا جارہا ہے لیکن انہوں نے ساتھ ہی واضح کردیا کہ وہ اپنے انداز میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور بھر پور مقابلہ کریں گے۔
میچ کی تفصیلات
واضح رہے کہ بھارت اور نمیبیا کے درمیان میچ آج شام 6.30 بجے دہلی میں کھیلا جائے گا۔








