سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ڈیڑھ سال میں 25 مرتبہ عمران کا چیک اپ کروایا
عمران خان کا میڈیکل چیک اپ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ڈیڑھ سال کے دوران 25 مرتبہ عمران خان کا میڈیکل چیک اپ کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: بھینس چوری کے معاملے پر جھگڑا، تین افراد قتل
پہلا معائنہ
29 اگست 2025 کو بینائی کم ہونے کی شکایت پر پہلی مرتبہ پمز کے اپتھمالوجی ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر عارف نے عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ کیا، بعد ازاں جنوری میں 2 مرتبہ ان کی آنکھوں کا معائنہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: میرے خلاف تقریر کیوں کی؟ اے این پی رہنما اسفندیار ولی کا پی ٹی آئی رکن شفیع جان کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس
آخری چیک اپ
عبدالغفور انجم نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا چارج چھوڑنے کے روز یعنی 16 جنوری کو بھی پمز کی تین رکنی ٹیم سے بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کروایا۔
صحت کی صورت حال
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور الزام لگایا جاتا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم غفلت کے مرتکب ہوئے۔








