بنگلہ دیش عام انتخابات، بی این پی اتحاد نے 211 نشستیں جیت کر دو تہائی اکثریت حاصل کر لی

بنگلادیش انتخابات کے غیر حتمی نتائج

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلادیش الیکشن میں غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ بی این پی اتحاد نے 211 نشستیں جیت کر دو تہائی اکثریت حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل ایشوز پر مذاکرات کرتے ہیں اور اپنی سفارشات متعلقہ اداروں کو بھیجواتے ہیں، جس طرح بار کونسلیں فعال ہیں پریس کلب کو بھی فعال ہونا چاہیے۔

بی این پی کے کامیاب امیدوار

بی این پی چیئرمین طارق رحمان اپنی دونوں سیٹیں جیت گئے، اپنے بیان میں کہا انتخابات میں اکثریت حاصل کرلی۔ اگلی حکومت بنانے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ،کچے کے علاقے میں آپریشنز کیلئے 1 ارب روپے کے فنڈز سے جدید آلات کی خریداری کی منظوری

دیگر جماعتوں کی پوزیشن

جماعت اسلامی کا 11 جماعتی اتحاد 70 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ طلبا تحریک کی جماعت این سی پی نے تین سیٹیں حاصل کیں۔ 3 آزاد امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کرلی۔ بنگلادیش جاتیہ پارٹی اور اسلامی اندولن بنگلادیش نے ایک ایک سیٹ حاصل کرلی۔ الیکشن کمیشن آف بنگلا دیش آج حتمی نتائج کا اعلان کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں پاک بھارت کرکٹ مقابلہ کا میدان سجا

قومی ریفرنڈم

بنگلادیش میں عام انتخابات کے ساتھ قومی ریفرنڈم بھی ہوا۔ 72.9 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کے حق میں ووٹ دیدیا جبکہ 27.1 فیصد ووٹرز نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: روزانہ ریڈ بل پینے والی خاتون نے سی ٹی سکین کروایا تو ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

ریفرنڈم کی تفصیلات

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ریفرنڈم کے بیلٹ پیپر پر عوام سے ایک سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں ہاں یا ناں کا انتخاب کرنا تھا۔ اس کے ذریعے چار بڑی آئینی ترامیم سمیت تقریباً 30 اصلاحات پر عوامی رائے لی گئی۔ مجوزہ تبدیلیوں میں نئے آئینی اداروں کا قیام، پارلیمنٹ کو دو ایوانوں پر مشتمل بنانا اور ایوانِ بالا کی منظوری کے بغیر آئینی ترمیم نہ کرنے کی شرط شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور : پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم ہلاک

انتخابی عمل کا آغاز

واضح رہے کہ گزشتہ روز ووٹنگ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے سے ہوا جو کہ ساڑھے تین بجے تک جاری رہی۔ اس دوران 300 میں سے 299 نشستوں پر 12 کروڑ 76 لاکھ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ ایک حلقے میں امیدوار کی موت کے باعث الیکشن ملتوی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد آگے بڑھا رہے ہیں اور عدالتوں سے بھی انصاف کی توقع رکھتے ہیں، اسد قیصر

امن وامان کی صورتحال

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق چند ایک ناخوشگوار واقعات پیش آئے۔ تاہم مجموعی طور پر انتخابی عمل پرامن رہا۔ انتخابی عملے کے تین ارکان کو مبینہ دھاندلی کے الزامات پر ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا، گوپال گنج میں پیٹرول حملے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ بنگلادیشی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق دن دو بجے تک ٹرن آوٹ 47.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

آنے والے نتائج

حتمی ٹرن آوٹ اس سے کہیں زیادہ ہوسکتا ہے۔ بنگلا دیش بھر میں 12 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل تھے۔ بنگلا دیشی ووٹرز نے عام انتخابات کے ساتھ ہی جولائی نیشنل چارٹر کی توثیق کیلئے ریفرنڈم میں بھی حصہ لیا۔ انتخابی نتائج کے ساتھ ریفرنڈم پر عوام کی رائے بھی سامنے آئے گی。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...