پاکستان اور روس کے درمیان باہمی رابطوں کے فروغ پر اتفاق
روس کی جانب سے عالمی فورم کی دعوت
استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ میں او آئی سی کی استنبول وزارتی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو روسی نائب وزیر نے روس میں ہونے والے عالمی فورم میں شرکت کی دعوت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے جھکے نہ اب جھکیں گے، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے: ترجمان پاک فوج
زمینی اور فضائی رابطوں کی بہتری
دونوں رہنماؤں نے پاک روس زمینی اور فضائی رابطوں کو فروغ دینے پراتفاق کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق، ماسکو سے اسلام آباد دونوں ممالک کے لیے ڈائریکٹ فلائٹ کے آغاز، دوطرفہ بینکنگ چینل میں اضافے اور درپیش مشکلات کے خاتمے پر بھی مثبت بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں والد کے دوست کی 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
ملاقات کی تفصیلات
او آئی سی کی استنبول وزارتی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر روس کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ دیمتری اسٹینسلاوووچ زیوریف اور وفاقی وزیر مواصلات کی ملاقات ہوئی، جس میں عبدالعلیم خان کو روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں یکم یا 3 اپریل 2026 کو ہونے والے انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک فورم میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ ، لبنان میں مظلوم مسلمانوں کیلئے ریلیف فنڈ اکاونٹ کھولنے کا فیصلہ
پاکستان-روس تعاون کی اہمیت
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے عملی اقدامات، مال بردار پاکستانی ٹرالر ڈرائیورز کو درپیش ویزا اور دیگر مسائل کے حل کے عزم کا اظہار کیا۔ چین اور دیگر ممالک سے زمینی راہداریوں کی تشکیل میں پاکستان کی دلچسپی کا اعادہ کیا، کہا سینٹرل ایشیا کی ریاستوں کے ذریعے پاکستان اور روس باہم منصلک ہو سکتے ہیں۔
حسن نیت کا مظاہرہ
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان، روس سے روڈ نیٹ ورک کیلئے باہمی اشتراک کا خواہاں ہے، او آئی سی کانفرنس میں خطے کے ممالک باہمی تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ روس کے ڈپٹی منسٹر نے بھی خیر سگالی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں وسیع تر تعاون ممکن ہے۔








