سینیٹر شیری رحمان ایئرپورٹس پر ناکافی سہولیات اور بدانتظامی پر برہم، کہا ٹیکس دینے والے عوام بہتر سہولیات کے حق دار ہیں

شیری رحمان کی ایئرپورٹس پر بدانتظامی کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و سینیٹر شیری رحمان ایئرپورٹس پر ناکافی سہولیات اور بدانتظامی پر برہم ہو گئیں۔

عوام کے حقوق کی آواز

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ٹیکس دینے والے عوام بہتر سہولیات کے حق دار ہیں۔ انہوں نے محسن نقوی اور خواجہ آصف سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ پاکستان کے ایئرپورٹس پر سہولیات کا فقدان ہے، خواتین کیلئے مختص گیٹ بار بار بند ہونے کی وجہ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خواتین کی لمبی قطار ہے۔

مسافروں کی مشکلات

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایک ہی گیٹ کھلا ہونے پر مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ خواتین کے لیے دوسرا گیٹ احتجاج کے بعد کھولا گیا مگر کچھ دیر بعد دوبارہ بند کر دیا گیا۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی یہی صورتحال ہے، ایئرپورٹ پر رویوں میں تبدیلی نہ آنے کی بدستور شکایات ہیں۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے فوری اصلاحات کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

شیری رحمان کا ٹویٹ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...