میکسیکو میں ڈرگ مافیاز کے درمیان لڑائی جاری، 192 افراد ہلاک
میکسیکو میں ڈرگ مافیا کی پرتشدد صورتحال
میکسیکو سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میکسیکو کی شمال مشرقی ریاست سنالووا میں ڈرگ مافیاز کے درمیان جاری پرتشدد واقعات کی لہر میں 192 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: میرے خلاف تقریر کیوں کی؟ اے این پی رہنما اسفندیار ولی کا پی ٹی آئی رکن شفیع جان کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس
تشویشناک اعداد و شمار
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 6 ستمبر کو شروع ہونے والے پرتشدد واقعات میں تقریباً 200 افراد قتل اور 226 لاپتہ ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایوارڈز خریدے جاتے ہیں پیسے ہونگے تو میں بھی خرید لوگی: اریبہ حبیب کا انکشاف
زمباڈا کی گرفتاری کے اثرات
5 جولائی کو بدنام زمانہ منشیات گینگ کے سرغنہ اور سینالووا کارٹیل کے شریک بانی اسماعیل "ایل میو" زنباد کی گرفتاری کے بعد، زمباڈا اور جوکون "ایل چاپو" گزمین کے قائم کردہ کارٹیل میں جاری طاقت کے حصول کی کشمکش میں شدت آگئی ہے۔ واضح رہے کہ سینالوا کے شریک بانی ایل چاپو ایک امریکی جیل میں قید ہیں۔
تشدد کا آغاز
70 سالہ زمباڈا کی ریاست ٹیکساس میں امریکی حکام کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد چپیٹوس کے نام سے مشہور ایل چاپو کے بیٹوں اور حامیوں نے اپنے آبائی شہر سینالووا میں وحشیانہ جنگ چھیڑ دی تھی۔








