کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 انتہائی مطلوب سہولت کار دہشتگرد گرفتار
کراچی میں رینجرز کی کارروائی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے چکرا گوٹھ کورنگی میں کارروائی کی، فتنہ الہندوستان کے 3 انتہائی مطلوب سہولت کار دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر تجارت کا ڈپٹی میئر کراچی کے ہمراہ گل پلازہ کا دورہ، ہر ممکن مدد کریں گے: جام کمال
ملزمان سے برآمد ہونے والے مواد
تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز نے بتایا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 5 کلو بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، بال بیرنگ، انتہا پسندی پر مبنی لٹریچر اور لیپ ٹاپ برآمد ہوا ہے۔
ملزمان کی سرگرمیاں
’’جنگ‘‘ کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان طلباء کی کالعدم تنظیم میں شمولیت کے لیے ذہن سازی کرنے میں ملوث تھے۔ ملزمان نے کراچی کے حساس مقامات پر دہشت گرد کارروائی کے لیے بارودی مواد خفیہ ٹھکانے پر چھپایا ہوا تھا۔








