ہم نے ابھی تک کارکنان کو کوئی لائحہ عمل نہیں دیا، رپورٹ کے مطابق عمران خان کی آنکھ ریکور ہو رہی ہے تو اس کا مطلب خراب تھی اور خراب کیوں ہوئی یہ سوال ہمیشہ رہے گا، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم نے ابھی تک کارکنان کو کوئی لائحہ عمل نہیں دیا۔ ہمارا لائحہ عمل ممبران اسمبلی کے لیے تھا، جتنے بھی کارکنان نکلے ہوئے ہیں وہ اپنی مدد آپ کے تحت نکلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ساتھ 4 روزہ تنازع کے بعد پاک-افغان سفارتی تعلقات میں بہتری انتہائی اہمیت کی حامل ہے
دھرنے کی صورتحال
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ تمام ممبران اسمبلی پارلیمنٹ کے سامنے پرامن دھرنا دیں گے، لیکن انہوں نے کچھ کو پارلیمنٹ اور کچھ کو خیبرپختونخوا ہاؤس کے سامنے روک لیا، اس لیے دونوں مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔
عمران خان کی صحت کے بارے میں شکوک و شبہات
وزیراعلی سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ کل انہوں نے جو خودساختہ رپورٹ جاری کی، اس میں لکھا ہے کہ عمران خان کی آنکھ ریکور ہورہی ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ خراب تھی اور خراب کیوں ہوئی، یہ سوال ہمیشہ رہے گا۔ اس وقت عمران خان کا اگر کوئی علاج ہورہا ہے تو وہ فیملی اور ان کے ذاتی معالج کی غیرموجودگی میں ہورہا ہے، جس سے شکوک و شبہات مزید بڑھ رہے ہیں۔ یہ شکوک و شبہات اس ناجائز حکومت اور اس کو لانے والوں کو سوچنا چاہئے کہ حالات کو کس طرف لیجارہے ہیں۔
"کل انہوں نے جو خودساختہ رپورٹ جاری کی، اس میں لکھا ہے کہ عمران خان کی آنکھ ریکور ہورہی ہے، جس کا مطلب خراب تھی اور خراب کیوں ہوئی، یہ سوال ہمیشہ رہے گا۔ اس وقت عمران خان صاحب کا اگر کوئی علاج ہورہا ہے تو وہ فیملی اور ان کے ذاتی معالج کی غیرموجودگی میں ہورہا ہے جس سے شکوک و شبہات..." pic.twitter.com/GHrGnSWzqw
— PTI (@PTIofficial) February 16, 2026








