فراڈ کیس؛ جسٹس انعام امین منہاس کی نجف حمید کی ضمانت بحالی کی درخواست پر سماعت سے معذرت، فائل چیف جسٹس کو ارسال
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی سماعت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے فراڈ کیس میں نجف حمید کی ضمانت بحالی کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا، افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم شہبازشریف
جسٹس انعام امین کا بیان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ وکیل صاحب! اپنے موکل کو سمجھائیں، ایسے نہیں کرتے، ایسے نہیں ہوتا، میں یہ کیس اب نہیں سنوں گا۔
ٹرائل کورٹ کا فیصلہ
یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے نجف حمید کی ضمانت منسوخ کی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرکے ضمانت بحال کی تھی۔








