سابق چیف جسٹس مصطفیٰ مغل کی بطور چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر تقرری کی منظوری
سابق چیف جسٹس کی تقرری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس مصطفیٰ مغل کی بطور چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر تقرری کی منظوری دیدی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
تقرر کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین کشمیر کونسل نے تقرری کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں۔ سمری صدر آزادکشمیر کے دفتر کو ارسال کردی گئی ہے۔
وزیراعظم کا کردار
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے لیے وزیراعظم کو 3 نام بھجوائے گئے تھے۔








