سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد بھی مستعفی

لاہور میں ہاکی فیڈریشن کی تبدیلی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک اور استعفیٰ آ گیا۔

پی ایچ ایف کے سیکریٹری کا استعفیٰ

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکریٹری رانا مجاہد نے بھی استعفیٰ دے دیا۔

اخبار ''جنگ'' نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی ایچ ایف کے سیکریٹری رانا مجاہد کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔

ہاکی فیڈریشن کے صدر کا استعفیٰ

قبل ازیں صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ پر دو سال کی پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ عماد شکیل بٹ پر دو سال کی پابندی ہوگی، استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھیج دیا ہے۔

پریس کانفرنس میں اظہار خیال

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق بگٹی نے کہا کہ پاکستان کو سات سال بعد پرو لیگ میں شمولیت کا موقع ملا۔ پرو لیگ کے لیے فنڈز پاکستان سپورٹس بورڈ کے پاس تھے، تاہم سپورٹس بورڈ فنڈ فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ سوشل میڈیا پر افواہیں اور دیگر چیزیں سامنے آئیں، پاکستان کی جگ ہنائی ہوئی، جو نہیں ہونی چاہئے تھی۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست ہے کہ تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی جائے۔

تحقیقات کا مطالبہ

طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ عہدہ چھوڑنے کی درخواست وزیراعظم کو بھیج دی ہے، نیوٹرل کمیٹی بنا کر آزادانہ تحقیقات کی جائیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...