سموگ تدارک کیس؛ شیرانوالہ، ٹیکسالی گیٹ منصوبوں پر حکم امتناع برقرار
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں شیرانوالہ، ٹیکسالی گیٹ منصوبوں پر حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔ انتظامی افسران اور کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ریاست کے زخم مزید گہرے ہوتے جارہے ہیں، حکومت کمزور ہے، کیا عمران خان نے سارے آپشن آزما لیے؟ سلیم صافی بول پڑے
پی ایچ اے کی غیر موجودگی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، ممبر کمیشن نے کہاکہ اجلاس میں پی ایچ اے کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ پی ایچ اے کا رویہ دیکھ لیں، عدالت نے کہا کہ ٹھیک ہے پھر پروجیکٹس بھی رکے رہیں گے۔
وائس چانسلر کا موقف
وکیل نے بتایا کہ وی سی پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا ہے، جہاں وی سی کہتے ہیں کہ انہیں درخت کٹوانے کا اختیار ہے۔ عدالت نے کہا کہ وائس چانسلر کو باقاعدہ توہین عدالت کا نوٹس کیا جائے گا۔ جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ درختوں سے متعلق عدالت کے واضح احکامات موجود ہیں۔








